ابنا: گزشتہ دنوں کے دوران لندن پولیس کے کم از کم بیس افسروں سے ان کے خلاف نسل پرستی کے الزامات کی بنا پر پولیس کا کمیشن باز پرس اور تفتیش کر رہا ہے۔ یہ بیس پولیس افسر اور اہلکار عام لوگوں اور دوسری نسل سے تعلق رکھنے والے اپنے ساتھیوں کے ساتھ نسل پرستی کے کم از کم دس واقعات میں ملوث ہیں۔ اب تک آٹھ پولیس افسروں اور ایک اہلکار کو نسل پرستانہ اقدامات کے الزام میں معطل کیا جا چکا ہے اور ان کے بارے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے دو افسروں کو گزشتہ سال پرتشدد واقعات کے دوران گرفتار ہونے والے ایک سیاہ فام نوجوان کے ساتھ نسل پرستانہ رویہ اختیار کرنے پر معطل کیا گيا۔ اس نسل پرستانہ واقعہ کے دوران ان پولیس افسران کی آڈیو ریکارڈنگ کو اس اخبار نے رواں ہفتے میں شائع کیا ہے۔
نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے ساتھ لندن پولیس کے توہین آمیز رویے سے کئی بار بحران کھڑے ہوئے ہیں اور حکام کے متعدد وعدوں کے باوجود اس رویے کو ابھی تک لندن پولیس میں ختم نہیں کیا جا سکا ہے۔ گزشتہ سال بھی ٹاٹنہم کے علاقے میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کی وجہ دارالحکومت لندن سمیت برطانیہ کے بہت سے شہروں میں فسادات پھوٹ پڑے تھے۔
برطانوی پولیس میں نسل پرستی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ حتی برطانوی پولیس کے چیف نے بھی اسے شرمندگي کا باعث قرار دیا ہے اور لندن پولیس کے چیف برنارڈ ہوگن ہو نے اپنے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ اپنی ساتھیوں کے نسل پرستانہ رویے اور اقدامات کی رپورٹ کریں۔
برطانوی میڈیا میں بھی ہمیشہ یہ کوشش کی جاتی ہے کہ وہ دینی و مذہبی اقلیتوں کو دوسرے درجے کے شہری قرار دیں اور اپنے پروگراموں میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر ان کی توہین کریں۔برطانیہ میں ہونے والی حالیہ تحقیق کے مطابق سیاہ فام اور ایشیائی ناظرین کا یہ خیال ہے کہ برطانیہ میں رہنے والی نسلی اقلیتوں کی آبادی میں اضافے کے باوجود ٹی وی کے مشہور اور زیادہ دیکھے جانے والے پروگراموں میں ان کی شرکت بہت ہی کم ہے۔
حتی جب ان ایشیائي اور سیاہ فاموں کو اگر ٹی وی ڈراموں اور پروگراموں میں کاسٹ بھی کیا جاتا ہے تو انہیں عام طور پر دکاندار یا سیاہ فاموں کے لشکر جیسے معمولی درجے کے کردار دیے جاتے ہیں۔ دوسری جانب اقلیتوں کی غلط تصویر کشی کی وجہ سے سفید فاموں میں ان کے لیے بدگمانیاں پیدا ہوتی ہیں جس کی وجہ ایشیائی ناظرین تشویش اور پریشانی کا شکار ہیں۔ یہ ایسے وقت میں ہے کہ برطانیہ خود کو دنیا میں انسانی حقوق کے بہت بڑے حامی کے طور پر پیش کرتا ہے لیکن اس ملک میں نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے ساتھ سرکاری پولیس کے نسل پرستانہ اور توہین آمیز اقدامات کے بارے میں بہت سے واقعات دنیا کی آنکھوں کے سامنے ہیں۔ ........
/169